دامن سپورٹ پروگرام

خواتین کی مضبوطی، ترقی کی ضمانت

     اردو      English
🏠 ہوم 🔍تلاش کریں ہمارے بارے میں مصنوعات ہماری خدمات مینجمنٹ برانچ نیٹ ورک خبریں اور اپ ڈیٹس ڈائریکٹرز آڈیٹر اور قانونی مشیر سرمایہ کار تعلقات ملا ز مت رپورٹس سرٹیفکیٹس تصاویر رابطہ کریں
خواتین کی مضبوطی، ترقی کی ضمانت

پروگرام کا نظریہ :

پروگرام کا نظریہ معاشی شمولیت کے ذریعے پائیدار ترقی ہے۔

پروگرام کا مقصد :

پسماندہ افراد کی سماجی اور معاشی ترقی کے لیے اقدامات کرنا، خواتین پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، مالی شمولیت اور صلاحیت کی تعمیر کے ذریعے ان کی معاشی خوشحالی اور خود انحصاری کو بڑھانا

رجسٹریشن :

رجسٹریشن نمبر :0090169

این ٹی این نمبر:4-4392708

ہمارے متعلق

آخری اپڈیٹ: 2022 ,17 june

تنظیم کا تعارف

بنیادی طور پر دامن سپورٹ پروگرام ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو سوسائٹی رجسڑیشن ایکٹ1860کے تحت ڈیویلپمنٹ ایکشن فار موبلائزیشن اینڈ ایمین سپیشن کے نام سے قائم کی گئی ۔دامن نے اپنے کام کا آغاز پاکستان میں نچلی سطح پر متبادل ترقی کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کے مقصدکے تحت کیا۔ در حقیقت تنظیم سماجی سائنس دانوں، انسانی بہبود کے لئے کام کرنے والے مخیر افراداور مختلف شعبہ جات کے پیشہ واران کا ایک ایسا الائنس تھا جن کا ملک اور بیرون ممالک این جی اوز کے ساتھ کام کا وسیع تجربہ تھا ۔

دامن نے 1996 اپنے سماجی شعبہ کے پروگراموں کے ساتھ دامن نے چھوٹے قرضوں کی فراہمی کے پروگرام کا آغاز کیا ۔جس کا دائرہ کار محدود تھا اور اس کا مقصد کمیونٹیوں میں لوگوں کی اپنی شمولیت کے ساتھ معاشی سرگرمیوں کا فروغ تھا ۔ یہ پروگرام بالخصوص عورتیں پر مرکوز رکھا گیا۔یعنی پروگرام سے صرف عورتوں کو مستفید کیا گیا۔

دامن نے 2015 میں چھوٹے قرضہ جات کے شعبہ کو ایک علیحدہ قانونی شناخت دیتے ہوئے دامن سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا جس کے مقاصد میں معاشی شمولیت کی مرکزی/ بنیادی سرگرمی پر زیادہ بہتر توجہ دینا،تنظیم کے سماجی شعبوں کے پروگراموں میں باہمی ربط پیدا کرنا،مالی معاونت فراہم کرنے والے مزید اداروں اور سرمایہ کاروں سے روابط نیزفنڈز کے حصول کے لئے کمرشل بنکوں تک زیادہ رسائی ممکن بنانا شامل تھا۔ڈی ایس پی1984کے کمپنیز آرڈیننس کی دفعہ42 کے تحت سیکورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ساتھ رجسٹرکیا جا چکا ہے۔

پروگرام کا نظریہ :پروگرام کا نظریہ معاشی شمولیت کے ذریعے پائیدار ترقی ہے

پروگرام کا مقصد  :نظر انداز شدہ طبقات بالخصوص عورتوں پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے ان کی استعداد کار بڑھانا اور معاشی سرگرمیوں میں شمولیت جیسے اقدامات کرنا تاکہ معاشی خوشحالی اور خود انحصاری کا مقصد حاصل ہو سکے۔

ڈی ایس پی مختلف طبقات کی سماجی اور معاشی ترقی پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے ، جس میں درج ذیل مقاصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے پسماندہ طبقات کی عورتوں کو معاشی طور پر مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے

  • پسماندہ کمیونٹیزخصوصاً شہری علاقوں کی کچی آبادیوں اور دیہی علاقوں میں رہنے والوں کی سماجی اور معاشی ترقی اور انہیں مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کرنا ، اُن کی استعداد کار بڑھا کر، انہیں پیشہ وارانہ تربیتیں فراہم کرتے ہوئے نیز چھوٹے قرضوں کی فراہمی کے ذریعے پائیدار ترقی کی راہ میں حائل حقیقی اورزندگیوں کو شدید متاثر کرنے والے مسائل کو دور کرنا تاکہ وہ اپنی آمدنی پیدا کرنے کے قابل ہو سکیں ۔
  • تخفیف غربت جیسے مختلف پروگراموں کے ذریعے کمیونیٹیز کی طویل المدتی ترقی اور خود انحصاری کو مربوط کرنے کے لئے سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھنا ۔ ِ
  • عورتوں کی ترقی کے مقصد کو فروغ دینا ، جس کے لئے ایسے پروگراموں کا شروع کیا جانا جن سے وہ آمدنی پیدا کر سکیں اور انہیں اُن کے بنیادی اورقانونی حقوق کی آگاہی مل سکے ۔
  • ترقی کے منصوبوں اور پروگراموں کو وضع کرنے،اُن کے نفاذ اور اُن کی نگرانی کے لئے انسانی وسائل کی تربیت و معاونت کرنا۔

تنظیم کا مرکزی دفتر:

دامن سپورٹ پروگرام ہیڈ ٓآفس
26 - سی، نواب ٹاؤن، رائے ونڈ روڈ، لاہور، پاکستان۔
فون: 0092 (042) 35310471، 0092 (042) 35310472
ای میل:

DEBUG: [001.jpg]   [002.jpg]   [003.jpg]   [004.jpg]   [005.jpg]   [006.jpg]   [007.jpg]   [008.jpg]