صحت کا بیمہ/ہیلتھ انشورنس
صحت چندبڑی نعمتوں میں سے ایک ہے۔اس حقیقت کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی ایس پی بغیر کسی ادائیگی کے ڈی ایس پی پروگرام کا حصہ بننے والی عورتوں اور ان کے شوہران کو ہیلتھ انشورنس فراہم کر رہا ہے۔اس سہولت کے تحت عورتوں اور اُن کے شوہروں کو ادائیگی کی جاتی ہے۔
زندگی کا بیمہ/لائف انشورنس
ڈی ایس پی پروگرام سے مستفید ہونے والی عورتوں کو لائف انشورنس بھی فراہم کرتا ہے۔وفات کی صورت میں بڑے قرضے کی ادائیگی منسوخ کردی جاتی ہے نہ صرف یہ بلکہ متوفی کی تدفین کے اخراجات بھی ادا کئے جاتے ہیں ۔پالیسی کے مطابق جونہی کوئی ڈی ایس پی کاحصہ بنتا ہے صحت اور زندگی کے بیمہ کی سہولت کے لئے نامزد قرار پاتا ہے ۔
برانچ کے بغیر بنکنگ
اپنے صارفین کی سہولت کے لئے ڈی ایس پی نے برانچ کے بغیر بنکنگ خدمات متعارف کروائی ہیں ۔جس کے لئے نادرا ، موبی کیش ،ایزی پیسہ اور یوبی ایل اومنی کے ساتھ معاہدے کئے گئے ہیں ۔ یہ چاروں پاکستان بھر میں برانچ کے بغیر بنکنگ خدمات فراہم کر رہے ہیں ۔.
۔اب ڈی ایس پی کے صارفین کو اپنی اقساط جمع کرانے کے لئے کسی برانچ میں جانے کی ضرورت نہیں ۔ بلکہ وہ ان میں سے کسی میں بھی جا کر یہ مقصد حاصل کر سکتے ہیں ۔
کسانوں کے روزگار کا تحفظ مویشی بیمہ کے ذریعے
پاکستان کی دیہی معیشت میں مویشیوں کا شعبہ نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ نہ صرف روزگار کے مواقع اور آمدن کا ذریعہ فراہم کرتا ہے بلکہ دودھ اور گوشت کی صورت میں بنیادی غذائیت مہیا کر کے غذائی قلت کے خاتمے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ مویشیوں کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ڈی ایس پی اپنے آغاز سے ہی چھوٹے ڈیری فارمرز کو دودھ دینے والے جانوروں کی خریداری اور پرورش کے لیے قرض فراہم کر رہا ہے۔ اس شعبے کی مزید ترقی، کسانوں کی مضبوطی، اور ان کے مفادات کے تحفظ کے لیے ڈی ایس پی نے مویشی بیمہ اسکیم متعارف کروائی ہے۔ یہ بیمہ قرض کی رقم اور مالی معاونت کے دورانیے کے ساتھ منسلک ہے۔ وہ تمام قرض دار جو گائے یا بھینسوں کی پرورش کے لیے قرض حاصل کریں گے، انہیں ان مویشیوں کی موت کی صورت میں نقصان کے خلاف بیمہ تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ کسان قرض کی رقم کے مطابق بیمہ پریمیم ادا کریں گے اور یہ تحفظ قرض کی ادائیگی کے اجراء سے لے کر اس کی مدت پوری ہونے تک حاصل ہوگا۔
مویشیوں کی شناخت کرنے کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگا، جس میں مصنوعی ذہانت (AI)، چہرے کی شناخت کے الگورتھمز، اور جانوروں کی تھوتھنی (muzzle) کی شناخت کو منفرد علامت کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ فیلڈ ٹیم موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے مویشی بیمہ کا عمل سرانجام دے گی، جس میں کیمرہ اور آف لائن سہولت بھی موجود ہوگی۔ یہ جدید طریقہ کار روایتی بیمہ طریقوں کے مقابلے میں کسانوں کی رجسٹریشن، جانوروں کے اندراج، پالیسی جاری کرنے، اور کلیم کی کارروائی کو زیادہ آسان، تیز اور مستند بناتا ہے۔